پیر, اپریل 22, 2024
اردو ادب

ناول اور افسانے میں فرق

1۔ ناول کسی فرضی شخصیت کی زندگی کی مکمل عکاسی ہوتی ہے اور اس کے واقعات حقائق پر مبنی ہوتے ہیں۔ افسانہ میں کسی انسان کی زندگی کے کسی ایک پہلو یا واقعہ کو بیان کیا جاتا ہے۔

2۔ ناول کا ماحول اور اس کی فضا بالکل انسانی زندگی جیسی ہوتی ہیں۔ ناول کے کردار فطری ہوتے ہیں اور مربوط ہوتے ہیں۔ ناول کا دائرہ عمل وسیع ہوتا ہے جبکہ افسانے کا دائرہ عمل وسیع نہیں ہوتا بلکہ محدود ہوتا ہے۔ افسانہ کسی ایک اہم موضوع کے پہلو میں لے کر کسی زندگی کی جیتی جاگتی تصویر پیش کرتا ہے اور بھرپور تاثر پیدا کرتا ہے۔