اسم ظرف
اسم ظرف کی تعریف:
اسم ظرف وہ اسم ہے جس میں جگہ یا وقت کے معنی لیے جائیں۔
اسم ظرف کی اقسام:
اسم ظرف کی دو قسمیں ہیں۔
1۔ اسم ظرف مکاں
2۔ اسم ظرف زماں
اسم ظرف مکاں کی تعریف:
اسم ظرف مکاں وہ اسم ہے جس میں کسی جگہ یا مقام کا ذکر ہو، جیسے باغ، گھر، مدرسہ، مسجد وغیرہ وغیرہ۔
اسم ظرف زماں کی تعریف:
اسم ظرف زماں وہ اسم ہے جس میں زمانے یا وقت کا ذکر ہو جیسے آج، کل، دن، رات، صبح، شام، پرسوں، ترسوں وغیرہ وغیرہ۔