جمعہ, اپریل 19, 2024
اردو ادب

ناول اور افسانے میں فرق

ناول اور افسانے میں فرق ہے۔ بعض لوگ غلطی سے داستان، ناول، اور افسانے کو ایک ہی چیز بتاتے ہیں۔ ان کے خیال میں داستان کو مختصر کر دینے سے ناول یا افسانہ بن جاتا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ ان کی تکنیک اور خصوصیات میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ ناول کا کینوس وسیع ہوتا ہے جبکہ افسانے کا محدود۔ افسانہ ایک پہلو اور ناول کئی پہلوؤں پر بحث کرتا ہے۔ افسانہ سمٹ کر ایک نقطے پر آجاتاہے ناول کا نقطے سے دائرے میں پھیلنے کا اندازہ ہوتا ہے۔