جمعرات, اپریل 11, 2024
اردو ادب

ناول کیا ہوتا ہے؟

ناول انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی نئ اور انوکھی چیز کے ہیں۔ ناول کا لفظ اطالوی زبان کے لفظ "نوویلا” سے ماخوذ کیا گیا ہے۔ یہ لفظ پہلے کہانیوں اور خبروں میں استعمال ہوتا تھا اور بعد میں آتا اس لفظ کو وسیع معنوں میں استعمال کیا جانے لگا تھا۔

دراصل ناول وہ نثری قصہ ہے جس میں ایک خاص نقطہ نظر کے تحت زندگی کے حقائق اور واقعات کی عکاسی کی جاتی ہے۔ ناول میں فلسفہ زندگی کی جھلک ہوتی ہے اور ہر ناول ایک نئے ذہنی سفر کا آغاز اور فطرت انسانی سے پردہ اٹھانے کی کوشش ہوتی ہے۔ ناول کے لیے پختہ شعور اور عمدہ ذوق کی ضرورت ہوتی ہے بقول ایک نقاد کے یہ حکیمانہ اور فلسفیانہ کام ہوتا ہے۔