اسم موصول
اسم موصول وہ نا تمام اسم ہے جس کا مطلب پورے جملے کے بغیر سمجھ میں نہیں آتا۔ مثلاً جو کرے گا سو بھرے گا۔ اس میں "جو” کا لفظ اسم موصول ہے۔
اسم موصول وہ اسم ناقص ہے جو اپنے معنی خود نہیں دیتا بلکہ کسی جملے کے ساتھ مل اس کا مطلب ظاہر کرتا ہے۔ چند اسمائے موصول یہ ہیں۔ جو، جونسا، جونسے، جتنا، جتنے، جس نے، جس کو، جہنوں نے، جن کو، جو کچھ، جدھر، جہاں، جب، جیسے وغیرہ وغیرہ۔