ناول اور داستان میں فرق
ناول اور داستان میں فرق ہے داستان میں مافوق الفطرت عناصر کا ذکر ہوتا ہے اس کی فضارنگین اور دیو مالائی ہوتی ہے جب کہ ناول میں انسانی فضا، انسانی زندگی اور انسانی ماحول ہوتا ہے۔ داستان تصوراتی اور تخیلاتی ہوتی ہے جب کہ ناول زمان ومکان کے دائروں میں جکڑا ہوا ہوتا ہے۔
داستان بیغر پلاٹ کے بھی ہو سکتی ہے مگر ناول کا باقاعدہ پلاٹ ہوتا ہے۔ داستان کے کرداروں میں مافوق الفطرت کردار بھی ہوتے ہیں جب کہ ناول میں صرف انسانی کردار ہوتے ہیں۔ داستان میں تخیل کی جولانی سے سحروطسم کی فضا پیدا کی جاتی ہے جب کہ ناول میں فطری فضا برقرار رکھی جاتی ہے۔ داستان کی زبان رنگین، مشکل اور بعض اوقات مضوعی ہوتی ہے ناول کی زبان عام فہم اور سادہ ہوتی ہے۔