فعل معطوف کی تعریف اور مثال
فعل معطوف کی تعریف:
فعل معطوف وہ فعل ہے جو دو افعال کا مجموعہ ہو۔
فعل معطوف کی مثال:
احمد کھانا کھا کر مدرسے گیا۔ دو جملے ہیں جن کو لفظ (کر) ملا رہا ہے۔ ذیل کے فقروں میں بھی فعل معطوف ہے۔ مثال کے طور پر، سوچ کر بولو، دیکھ کر لکھو۔ بعض دفعہ لفظ (ہوا) فعل معطوف کا کام دیتا ہے۔ مثلاً وہ کانپتا ہوا آیا۔