پیر, اپریل 22, 2024
اردو ادب

افسانہ کیا ہوتا ہے؟

عام طور پر فرضی کہانی تا قصے کو افسانہ کہا جاتا ہے جو حقیقت کے قریب ہو۔ افسانہ کی کوئی جامع تعریف ابھی تک نہیں کی گئی تاہم تمام نقاد اس بات پر متفق ہیں کہ افسانے میں زندگی کی عکاسی ہونی چاہیے۔ افسانہ کسی بھی زندگی کا ایک ادبی نقش ہوتا ہے۔ افسانہ جو ایک ہی نشست میں پڑھا جائے جس کو قاری دو گھنٹوں کی اندر پڑھ سکے اور یہ انسانی زندگی کی ایک پہلو پر بحث کرتا ہے۔ افسانہ نگار کو مواد اپنے اردگرد بکھری ہوئی معلومات، سچائیوں، حقیقتوں اور صداقتوں سے حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔