اسم حاصل مصدر
اسم حاصل مصدر کی تعریف:
جو لفظ کسی ایسی کیفیت کو ظاہر کرے جو کسی چیز کا اثر ونتیجہ ہو اس کو اسم حاصل مصدر کہتے ہیں۔
یہ ضروری نہیں ہوتا کہ حاصل مصدر، مصدر سے ہی حاصل ہو۔ بعض اوقات اسم سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آدم سے آدمیت، انسان سے انسانیت، شہر سے شہریت وغیرہ وغیرہ۔