پیر, جولائی 15, 2024
اردو ادب

افسانے کے اجزاء

افسانے کے اجزاء درجہ ذیل ہے۔

1۔ پلاٹ

2۔ کردار

3۔ مکالمہ

4۔ عنوان

5۔ اختتام

پلاٹ: واقعات کی فنی ترتیب کا نام پلاٹ ہے۔ واقعات میں اگر تنظیم نہ ہو تو پلاٹ ڈھیلا ہو گا اور افسانے میں لطف نہیں رہے گا۔ پلاٹ عمدہ اور نفیس ہونا چاہئے۔ واقعات میں ربط اور تسلسل ہو۔

کردار: افسانے میں ایک اہم ضرورت کردار ہے جو افسانے کی کہانی کے واقعات کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ افسانہ میں کردار کی زندگی کا ایک پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ افسانہ نگار صرف کردار کے پہلو کو واضح کر کے بیان کرتا ہے جس کا بیان مقصود ہوتا ہے۔ افسانے کا پلاٹ ایسے ہی کردار کے گرد گھومتا ہے۔

مکالمہ: مکالمے فطری ہوں اور کرداروں کے عین مطابق ہوں۔

عنوان: کہانی کی سرخی یعنی عنوان خیال انگیز ہونا چاہئے۔ افسانے کا عنوان ایسا ہونا چاہئے کی پڑھنے والا پہلی نظر میں مرکزی خیال آ جائے ہو اس کی توجہ خیال کر لے۔

اختتام: افسانے میں اختتام اور منتہما ایک ساتھ آتے ہیں اس لیے افسانہ نگار کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ افسانے کا اختتام اور افتہما کے درمیان فرق کو قاری بے دلی کے ساتھ نہ پڑھے کیونکہ افسانہ پڑھنے والے کی دلچسپی کا ختم ہونا افسانوی ادب کے خلاف ہوتا ہے۔