اتوار, اپریل 14, 2024
اردو گرائمر

تابع مہمل

تابع مہمل وہ مرکب ہے جس میں ایک بامعنی لفظ کے بعد محاورے کے مطابق مہمل لفظ استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر دانہ دنکا۔ اس مرکب میں دانہ متبوع ہے اور دنکا تابع مہمل ہے ۔ اس کے لیے کوئی مخصوص قاعدہ نہیں بلکہ اہل زبان کی پیروی کی جاتی ہے۔

1۔ قیاسی طریقے کے مطابق حرف کو "و” سے بدل کر دوہرا کر دیتے ہیں ۔مثال کے طور پر جھوٹ موٹ ، سودا سلف ۔

2۔ سماعی طریقے میں اہل زبان کی پیروی کی جاتی ہے ۔ بچا کھچا وغیرہ وغیرہ۔

تابع مہمل سے بننے والے چند مرکبات:

اتاپتااڑوس پڑوساکا دکااکیلاوکیلا
الابالاپکڑ دھکڑپوچھ گچھٹال مٹول
ٹھیک تھکٹیپ ٹاپچوری چکاریچھیڑ چھاڑ
دھینگا مشتیساٹھا پاٹھاسان گمانسچ مچ
شرما شرمیگڑ بڑکالا کلوٹاکوڑا کرکٹ
کھچا کھچگالی گلوچگپ شپگم سم
گول موللت پتمانگ تانگمیل جول
نئ نویلیواہی تباہیہرج مرجگتھم گتھا