منگل, اپریل 23, 2024
اردو گرائمر

لفظ اور اس کی اقسام

لفظ کی تعریف: انسان کے منہ سے بولتے وقت جو کچھ نکلتا ہے اس کو لفظ کہتے ہیں۔ ایک یا ایک سے زیادہ حرف کے مرکب کو لفظ کہتے ہیں۔

لفظ کی اقسام:

لفظ کی دو اقسام ہیں
کلمہ
مہمل

کلمہ کی تعریف:

کلمہ وہ لفظ ہے جس کے سننے سے کچھ معنی سمجھ میں آ جائے مثلاً پانی، روٹی وغیرہ وغیرہ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان لفاظ کا تعلق کھانے پینے کی اشیاء سے ہے۔

مہمل کی تعریف:

مہمل وہ لفظ جو بے معنی ہوں اور سننے میں ان کا کچھ مطلب سمجھ میں نہ آئے۔ مثلاً روٹی ووٹی، پانی وانی وغیرہ وغیرہ۔ ان مثال میں پانی کے ساتھ وانی اور روٹی کے ساتھ ووٹی بے معنی لفظ ہیں۔ ان لفاظ کو مہمل کہتے ہیں۔ اس کا اردو گرائمر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔