بدھ, مئی 15, 2024
اردو گرائمر

کلمہ کی اقسام

کلمہ کی اقسام تین ہیں
اسم
فعل
حرف

اسم کی تعریف:

کسی کا نام ہو یا وہ کلمہ جو کسی شخص، جگہ، مقام، تصور یا کیفیت کا نام ہو۔ جس میں زمانہ اور کام بیک وقت دونوں موجود نہ ہوں۔ اگر ایک ہو تو دوسرا نہ ہو۔

فعل کی تعریف:

فعل کے معنی کام کے ہیں- یا فعل جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا، یا سہنا پایا جائے۔ اس میں کام اور زمانہ دونوں موجود ہوتے ہیں۔

حرف کی تعریف:

وہ کلمہ جو دوسرے کلموں کے ساتھ ملے بغیر پورے معنی نہ دے۔ یہ اسم اور فعل کو آپس میں ملاتا ہے۔ اس کے بغیر اسم اور فعل دونوں بے کار ہیں۔ مثلاً اسلم نے بازار سے قلم خریدا، "میں”، "اسلم” اسم ہے "خریدا” فعل ہے، نے اور سے حرف ہیں۔