تابع مہمل
تابع مہمل وہ مرکب ہے جس میں ایک بامعنی لفظ کے بعد محاورے کے مطابق مہمل لفظ استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر دانہ دنکا۔ اس مرکب میں دانہ متبوع ہے اور دنکا تابع مہمل ہے ۔ اس کے لیے کوئی مخصوص قاعدہ نہیں بلکہ اہل زبان کی پیروی کی جاتی ہے۔
1۔ قیاسی طریقے کے مطابق حرف کو "و” سے بدل کر دوہرا کر دیتے ہیں ۔مثال کے طور پر جھوٹ موٹ ، سودا سلف ۔
2۔ سماعی طریقے میں اہل زبان کی پیروی کی جاتی ہے ۔ بچا کھچا وغیرہ وغیرہ۔
تابع مہمل سے بننے والے چند مرکبات:
| اتاپتا | اڑوس پڑوس | اکا دکا | اکیلاوکیلا |
| الابالا | پکڑ دھکڑ | پوچھ گچھ | ٹال مٹول |
| ٹھیک تھک | ٹیپ ٹاپ | چوری چکاری | چھیڑ چھاڑ |
| دھینگا مشتی | ساٹھا پاٹھا | سان گمان | سچ مچ |
| شرما شرمی | گڑ بڑ | کالا کلوٹا | کوڑا کرکٹ |
| کھچا کھچ | گالی گلوچ | گپ شپ | گم سم |
| گول مول | لت پت | مانگ تانگ | میل جول |
| نئ نویلی | واہی تباہی | ہرج مرج | گتھم گتھا |