محدود مصادر
محدود مصادر دو اقسام کے ہوتے ہیں۔
1۔ لازمی محدود مصادر 2۔ متعدی محدود مصادر
لازم محدود مصادر: بعض ایسے مصادر ہوتے ہیں جو لازم متعدی نہیں بن سکتے، ایسے مصادر کو لازم محدود کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور، آنا، گھبرانا ، کانپنا، بلبلانا وغیرہ وغیرہ۔
متعدی محدود مصادر: بعض متعدی مصادر ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے متعدی المتعدی نہیں بن سکتے۔ مثال کے طور پر، پلانا، بنانا۔ ایسے تمام مصادر کو متعدی محدود مصادر کہا جاتا ہے۔