پیر, جنوری 20, 2025
اردو ادب

اسم استفہام

اسم استفہام کی تعریف:

اسم استفہام وہ اسم ہے جو پوچھنے کے موقع پر بولی جان جائے۔

اسم استفہام کی اقسام:

اسم استفہام کی تین اقسام ہیں۔ 1۔ استفہام استخباری 2۔ استفہام اقراری 3۔ استفہام انکاری

استفہام استخباری کی تعریف:

یہ وہ اسم ہے جو کوئی بات دریافت کرنے کے معنی دے۔ مثال کے طور پر "تم کہاں تھے؟” ” کمرے میں کون کون تھے؟”

استفہام اقراری کی تعریف:

استفہام اقراری وہ اسم ہے جس سے کسی شے، جگہ، حالت یا کیفیت کا اقرار سوالیہ انداز میں کیا جائے۔ مثلاً "کیا وہ لنگڑا نہیں ہے” مطلب وہ لنگڑا ہے۔

استفہام انکاری کی تعریف:

یہ وہ اسم ہے جس سے کسی چیز، مطلب یا فعل یا کیفیت کا انکار سوالیہ انداز میں پوچھا جائے۔ مثال کے طور پر "راشد نے یوں کب کہاں تھا”۔