جملے کی اقسام
جملے کی دو اقسام ہیں۔
1- جملہ اسمیہ
2- جملہ فعلیہ
جملہ اسمیہ کی تعریف: جملہ اسمیہ میں مسندالیہ ہمیشہ اسم ہوتا ہے جبکہ مسند کبھی اسم ہوتا ہے اور کبھی فعل ہوتا ہے- جس جملے مسندالیہ اور مسند دونوں اسم ہوں اور اس میں فعل ناقص آئے تو اسے جملہ اسمیہ کہتے ہیں-
مثال کے طور پر ” علم بڑی دولت ہے” راشد بیمار ہے-
پہلے جملے میں علم اور دولت دونوں اسم ہیں اور دوسرے جملہ میں راشد اور بیمار دونوں اسم ہیں۔
اسمیہ کے مسندالیہ کو مبتدا اؤر مسند کو خبر کہتے ہیں-
جملہ اسمیہ کے اجزاء: مبتدا, خبر، اور فعل ناقص۔
جملہ فعلیہ کی تعریف: جس جملے میں مسندالیہ اسم ہو اور مسند فعل ہو تو وہ جملہ فعلیہ کہلاتا ہے۔
مثال کے طور پر "اسلم پڑھتا ہے” اس جملے میں "اسلم” مسندالیہ ہے اور مسند ” پڑھتا” فعل ہے اور "ہے” فعل ناقص ہے۔
جملہ فعلیہ کے اجزاء فاعل، مفعول، اور فعل ہے۔