مرکب تمیزی
مرکب تمیزی وہ مرکب ہے جو تمیز اور ممیز سے مل کر بنے۔ مثال کے طور پر دس کلو چینی ۔ دس میڑ کپڑا ۔ ان مثالوں میں دس کلو اور دس میڑ تمیز ہے اور چینی ، کپڑا ممیز ہے۔
حرف تمیز سے مرکب تمیزی بنایا جاتا ہے مثال کے طور پر زمان کے لیے۔ مثلاً اب جب، اب تک ، جب تک ، کب تک وغیرہ وغیرہ.
مکاں کے لیے مثال کے طور پر آگے پیچھے ، اوپر نیچے، اندر باہر وغیرہ وغیرہ
سمت کے لیے مثال کے طور پر ادھر ادھر , جدھر جدھر وغیرہ وغیرہ
طور طریقے کے لیے ۔ مثال کے طور پر کیونکر ، کیسے ، کس طرح ، کس کے لیے وغیرہ وغیرہ
تعداد کے لیے ۔ مثال کے طور پر سو، ہزار ، لاکھ ، کروڑ وغیرہ وغیرہ
مقداد کے لیے ۔ مثال کے طور دس ، دس لیڑ ، پندرہ لیڑ وغیرہ وغیرہ
متضاد الفاظ کے لیے ۔ دن رات ، صبح و شام وغیرہ وغیرہ