ہفتہ, جولائی 13, 2024
پاکستان

پور والے شہروں کے نام

پور والے شہروں کے نام: پرانے اور قدیم زمانے میں آریاؤں کی آبادی کے گاؤں، چوکور والے اور چھوٹے چھوٹے علاقے پر مشتمل ہوتے تھے۔ ان گاؤں کی اردو گرد چاروں اطراف میں گھنی جھاڑیاں، درخت، یا مٹی کی بنی ہوئی دیوار ہوتی تھی۔ اس مٹی کی بنی ہوئی دیوار کو پور کہتے ہیں اور یہ لفظ بہت شہروں، دیہات اور قصبات کے ناموں میں آخر پر آتا ہے۔ مثالیں مندرجہ ذیل ہیں۔ حاصلپور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، دنیا پور، دیپالپور، سیدپور، رنگ پور، سیت پور، شاہ پور وغیرہ وغیرہ۔