جمعرات, جولائی 18, 2024
اردو ادب

عدد معین کی اقسام

عدد معین کی اقسام 5 ہیں۔
1۔ اسم عدد 2۔ عدد ترتیبی 3۔ عدد ضعفی 4۔ عدد کسری 5۔ عدد استغراقی

اسم عدد: جس میں کسی شے کی گنتی معلوم ہو مثلاً پانچ، چھے، سات، آٹھ، نو وغیرہ وغیرہ۔

عدد ترتیبی: جس سے ترتیب یا درجہ کا تعین ہو مثلاً پہلا، دوسرا، تیسرا، چوتھا، پانچویں، چھٹا، ساتواں، ۔۔۔۔ سواں، ہزاروں وغیرہ وغیرہ۔

عدد ضعفی: جس میں زیادہ یا گنا کے معنی پائے جائے مثلاً دوگنا، سہ گنا، چارگنا، ہزار گنا۔

عدد کسری: عدد کسری وہ ہے جس میں کسر کے معنی پائے جائیں مثال کے طور پر، ڈیڑھ، تہائی، سوا، اڑھائی، پونا وغیرہ وغیرہ۔

عدد استغراقی: عدد استغراقی وہ ہے جو کل تعداد ظاہر کرے۔ مثلاً کل پچاس لڑکے تھے، پچاس کے پچاس غیر حاضر تھے۔