منگل, اپریل 23, 2024
اردو گرائمر

خطاب کی تعریف

خطاب کی تعریف:
خطاب وہ اعزازی نام جو کسی شخص کو غیر معمولی بہادری، علمی، ادبی یا قومی خدمت کے صلے میں قوم یا حکومت کی جانب سے دیا گیا ہو۔ خطاب یافتہ شخص اپنے نام کے ساتھ خطاب لکھتا ہے۔ اس کے مرنے کے بعد جب اس کا نام لیا جاتا ہے تو خطاب کا ذکر کیا جاتا ہے۔ مثلاً سر عبد القادر، قائد اعظم محمد علی جناح وغیرہ۔