اسم معرفہ کی اقسام
اسم معرفہ کی قسمیں پانچ ہیں۔
1۔ اسم علم
2۔ اسم ضمیر
3۔ اسم اشارہ
4۔ اسم موصول
5۔ اسم منادی
اسم علم کی تعریف:
اسم علم وہ اسم ہے جو کسی شخص کی پہچان کے لیے علامت کا کام دیتا ہے۔
اسم ضمیر کی تعریف:
اسم ضمیر وہ اسم ہے جو کلام میں کسی دوسرے اسم کی لائے جائے۔ مثلاً راشد اچھا لڑکا ہے۔۔وہ صبح سویرے اٹھتا ہے۔ استاتذہ بھی اس کی غرت کرتے ہیں۔ اس میں "وہ” اور "اس” ضمیری ہیں جو "رستم” کے بجائے استعمال ہوئی ہیں اور رستم ان کا مرجع ہے۔
اسم اشارہ کی تعریف:
اسم اشارہ وہ اسم ہے جو کسی شے، شحض یا جگہ کی نزدیکی یا دوری کو ظاہر کرے۔ جس کی طرف اشارہ ہو اسے مشارہ الیہ کہتے ہیں۔ قریب کی چیز کے لیے اشارہ قریب اور دور کی چیز کے لیے اشارہ بعید ہے۔
اشارہ قریب کے لیے اس، ادھر، یہ، یہی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں جبکہ اشارہ بعید کے لیے وہ، وہی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
اسم موصول کی تعریف:
یہ ناتمام اسم ہے جس کا مطلب پورے جملے کے بغیر سمجھ میں نہیں آتا۔ مثال کے طور پر جو کرے گا سو بھرے گا۔
اسم موصول وہ اسم ناقص ہے جو اپنے معنی خود نہیں دیتا بلکہ کسی جملے کے ساتھ مل کر معنی ظاہر کرتا ہے۔ چند اسمائے موصول یہ ہیں۔
جو، جونسا، جونسی، جونسے، جتنا، جتنے، جس نے، جس کو، جہنوں نے، جن کو، جو کچھ، جدھر، جہاں، جب، جیسے وغیرہ وغیرہ۔
اسم منادی کی تعریف:
اسم منادی کے معنی ہیں بلایا گیا۔ صدا دی گئی۔ اس کے لیے ندا استعمال ہوتے ہیں ” ارے تم کیا کر رہے ہو” میں ارے حرف ندا ہے اور تم ضمیر ہے۔
"یا اللّٰہ تو ہماری مدد کر” میں یا حرف ندا اور اللّٰہ اسم معرفہ ہے۔