اتوار, اپریل 28, 2024
موٹیویشن

اپنے غموں کو خوش آمدید کیجیے

اپنے غموں کو خوش آمدید کیجیے.ترجیحات کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب انسان بے بس ہوتا ہے۔ کیونکہ اس وقت انسان سوچتا ہے کہ میں نے اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہوئے اپنی خوبصورت زندگی تباہی کر دی۔اب وقت ہے کہ ان خواہشات کے خوابوں کو ختم کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق قائم کرو۔جس طرح ملکہ سبا کے دربار میں ہدہدخط لے کر گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اس بادشاہ کے آگے ہتھیار ڈال دینے پڑیں گے، کیونکہ یہ بہت طاقتور بادشاہ ہے۔ ملکہ سبا کے درباری کہنے لگے کہ آپ کیوں ڈر رہی ہے کہ اس نے خط طاقتور جانور کے ذریعے بھیجا ہے بلکہ جو بادشاہ ہد ہد کے ذریعے خط بھیج سکتا ہے وہ خود کتنا طاقتور بادشاہ ہو گا. جب بادشاہ علاقہ فتح کرتا ہے تو تخت پر بیٹھنے سے پہلے بڑوں کے سر اتارتا ہے اور پھر تخت پر بیٹھا ہے۔

حضرت شیخ عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی دستور ہے کہ جب وہ کسی کے دل پر بیٹھتا ہے تو پھر خواہشات کے بتوں کے سر اتارنے پڑتے ہیں۔ ہم نے اپنی خواہشات کے بتوں کو اتنا بڑا کیا ہوتا ہے کہ وہ ذات گرامی ہماری ترجیحات میں پہلے نمبر پر آتی ہے۔ ہم اپنی آنا کے بتوں کو گرنے نہیں دیتے۔ ہم اپنے مقام سے نیچے آکر کام کرنے کو تیار ہی نہیں ہوتے ہیں۔

اپنے غموں کو خوش آمدید کیجیے. ایک عظیم انسان فرماتے ہیں کہ غم ولی بنانے کا ایمرجنسی کمیشن ہے۔ جو بندہ اپنے غموں کو قبول کر لیتا ہے تو وہ عام انسان نہیں رہتا ور اور وہ ولی بن جاتا ہے۔ قدرت اس کے اندر وسحت پیدا کر دیتی ہے۔ جو انسان غم کا شکوہ کرتا ہے وہ کہیں کا نہیں رہتا۔

جب مجنوں کی باری آئی تو اس نے مجنوں کا کاسہ توڑ دیا۔ مجنوں بڑا خوش ہؤا۔ سب نے مجنوں کو کہا کہ تمہیں لنگر نہیں ملا اور اس نے اوپر سے آپ کا کاسہ بھی توڑ دیا ہے تو مجنوں نے پوچھا کہ کسی اور کا کاسہ توڑا ہے؟ تو سب نے جواب دیا کہ نہیں۔ مجنوں نے کہا، اس نے میرا کاسہ توڑا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مجھے کاسے کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی تھی تو اس لیے میرا کاسہ توڑا ہے۔