عرفان حیدر:یہ مسکراہٹ دیکھ کر دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے.

محمد شاہ زین صادق خوشگوار موڈ میں۔۔یہ مسکراہٹ دیکھ کر دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے جب اپنے بیٹے کیلئے دل میں محبت کو محسوس کرتا ہوں تو اپنے والد مرحوم کی یاد آتی ہے کہ وہ ہمیں کتنا پیار کرتے تھے۔ عرفان حیدر نےفیس بک پر باپ اور بیٹے کی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہجب کبھی دیر سے گھر آتا تو والد صاحب بہت پریشان ہو جاتے کہتا ابو جان آپ کیوں پریشان ہو گئے میں بس یہیں تک تو گیا تھا واپس آ گیا۔۔تو والد صاحب کہا کرتے بیٹا میری پریشانی اور تڑپ کو اس وقت سمجھو گے جب خود باپ بنو گے ابو جان آپکی وہ باتیں آج حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں کاش کہ آپ بھی ساتھ ہوتے بے شک والد سے بڑھ کر کوئی محبت نہیں کر سکتا واحد والد ہی وہ ہستی ہیں جو اپنی اولاد کو خود سے زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اللہ پاک میرے والد محترم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جنکے والدین سلامت ہیں انکا سایہ تادیر قائم رکھے اور میرے بیٹے کو نظر بد سے محفوظ رکھے اور عمر دراز عطا فرمائے۔۔آمین