قادر بخش کمالیہ کا نواحی گاؤں ہے
قادر بخش کمالیہ کا نواحی گاؤں ہے۔ یہ کمالیہ شہر سے تقریباً 11کلومیڑ کی دوری پر واقع ہے۔ قادر بخش کمالیہ کی یونین کونسل نمبر 61 میں پایہ جاتا ہے۔ اس گاؤں کا دربار پاکستان میں مشہور درباروں میں سے ایک دربار ہے۔اس دربار پر عرس ہر سال اکتوبر میں ہوتا ہے اور اس عرس مبارک پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
یہ گاؤں دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔ اس گاؤں کے مشرق میں عظمت شاہ، مغرب میں بھاگوآنہ، شمال میں چک کوٹ پریم ستی اور جنوب میں ممدانہ خودر واقع ہے۔
جہاں پر زیادہ تر غریب لوگ ہی رہتے ہیں۔ اس علاقے کے لوگ زراعت سے وابستہ ہے۔ جہاں کے لوگ کچھ زیادہ پڑھے لکھے بھی نہیں ہے۔
کوٹ پریم ستی کا ٹوٹل رقبہ گورنمنٹ کا ہےجو 1947 میں انڈیا سے آئے ہوئے لوگوں کو الاٹ کی گئی تھی۔ کوٹ پریم ستی میں زیادہ تر ڈوگر قوم ہی رہتی ہے۔
گاؤں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ مڈل سکول ہیں جن میں اس علاقے کے بچے زیر تعلیم ہیں۔
گاؤں میں ایک بنیادی ہیلتھ یونٹ ہے جس کو حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا ہےاس کے علاؤہ ایک ونڑری ہسپتال بھی ہے۔
دربار کے گڈی نشین پیر سید محمد فراز شاہ کی زیر نگرانی ایک تعلیمی ادارہ حزبِ الرحمن اسلامک اکادمی کے نام سے بنایا گیا ہے جس میں دور دراز کے علاقوں کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ اب 2022 میں پیر سید محمد فراز شاہ کی زیر نگرانی ایک لڑکیوں کے لئے بھی ایک کالج کا اعلان کیا ہے جو اب زیر تعمیر ہے
اگر بات پختہ سڑک کریں تو حال ہی میں ویروآنہ سے قادر بخش تک چار کلومیٹر لمبا اور وسیع کارپٹ روڈ بنایا گیا ہے